ڈیرہ اسماعیل خان، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی شدید زخمی

ہفتہ 23 مئی 2020 16:54

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) تحصیل پروآ کے علاقہ شاہ اجمل رمک میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے پانچ سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی ،بچی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے موٹرسائیکل سوار کے خلاف حادثے کا مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پروا ٓ کے علاقہ شاہ اجمل رمک میں پانچ سالہ بچی سائرہ بی بی دختر محمد یٰسین قوم ماچھی اپنے گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ اس دوران تیز رفتار موٹرسائیکل سوار غفلت اور بے احتیاطی کے باعث بچی کے ساتھ ٹکر ا گیا جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی ،بچی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے موٹرسائیکل سوار عصمت اللہ کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :