ڈیرہ اسماعیل خان، ملزم سے جعلی کرنسی نوٹ برآمد، مقدمہ درج

ہفتہ 23 مئی 2020 16:54

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) پہاڑپور پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران مولوی جبار فلنگ سٹیشن کے قریب ایک شخص کو گرفتارکرکے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

پہاڑپور پولیس نے کارروائی کے دوران مولوی جبار فلنگ سٹیشن کے قریب مشکوک شخص کو روک کر اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے ایک ہزار روپے کے پانچ عدد جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے۔ ملزم نے پولیس کو اپنا نام احتشام بتایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے خلاف جعلی کرنسی برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :