کار ڈوائیڈر سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی

ہفتہ مئی 16:55

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) کار ڈوائیڈر سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی۔ ثفصیل کے مطابق موٹر وے ایم 4 20کلومیٹر ملتان کی جانب کاربے قابو ہو کر درمیانی روکاوٹ سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت شریف ولد عمر حیات جبکہ سمیرا بی بی زوجہ محمد شریف اور محمد علی ولد محمد شریف سکنہ کبیروالااس حادثہ میںزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔