نوشہرہ، مزید نو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،

کنفرم مریضوں کی تعد317 ، صحت یاب ہونے والے مریضو ں کی تعداد95ہو گئی

ہفتہ 23 مئی 2020 16:57

نوشہرہ، مزید نو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) نوشہرہ میں مزید نو افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، اس طرح نوشہرہ میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعد317ہوگئی جبکہ 684افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے جبکہ کورونا وائرس سے پانچ مزید مریض صحت یاب ہوگئے، کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضو ں کی مجموعی تعداد95ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے مطابق نوشہرہ میں مزید نو مریضوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جن میں شہلا خان ،ڈاکٹرمحمد سہراب خان ،نسیم بیگم ،نہار بیگم ،شہان مراد ،تصوار داؤد ،شیرین تاج اور سعید علی خان شامل ہے جس کے ساتھ کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد317 ہوگئی جس میں 89تمباکو فیکٹر کے جبکہ دس مریضوں کے ٹیسٹ پشاور میں مثبت آئے جبکہ 684افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے جبکہ پانچ افراد مزید کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں جن میں ہادیہ بی بی ،آصف اللہ ،لال جان ،محمد ذاکر ،جاوید حسین شامل ہے اسی طرح نوشہرہ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 95ہوگئی ہے جبکہ اب تک نوشہرہ میں کورونا وائرس سے تیرہ افراد جاں بحق ہوچکے ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی نوشہرہ کے تیرہ افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔