سی ٹی او لاہور کا شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مارکیٹوں کا دورہ ،ناقص انتظامات ہونے پر ڈی ایس پی سٹی پر اظہار برہمی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 مئی 2020 17:12

سی ٹی او لاہور کا شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مارکیٹوں کا دورہ ،ناقص ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد کا شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مارکیٹوں کا دورہ ،" القدس ریلی" کے روٹ کا بھی جائزہ لیا،ناقص انتظامات ہونے پر ڈی ایس پی سٹی سے اظہار برہمی،سی ٹی او لاہور(ر) سید حماد عابد نے شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور" القدس ریلی" کے روٹ کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیپٹن سید حماد عابد نے میکلوڈ روڈ، گڑھی شاہو، لوئر مال، مال تھری، انارکلی سیکٹر القدس ریلی کا ناصر باغ سے فیصل چوک کے روٹ کا ویزٹ کیا اور ڈیوٹی افسر گڑی شاہو کی ماسک اور فیس شیلڈ نہ پہننے پر سرزنش بھی کی۔ علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور نے ناقص انتظامات ہونے پر ڈی ایس پی سٹی سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ سید حماد عابد نے مال روڈ کے دونوں اطراف پر رانگ پارکنگ کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :