عیدالفطر کی خوشیاں منانے کے لیے انسپکٹوریٹ جیل خانہ جات کی طرف سے اسیران کے لیے عید کے تحفے بھجوائے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 مئی 2020 17:23

عیدالفطر کی خوشیاں منانے کے لیے انسپکٹوریٹ جیل خانہ جات کی طرف سے اسیران ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) عیدالفطر کی خوشیاں منانے کے لیے انسپکٹوریٹ جیل خانہ جات کی طرف سے اسیران کے لیے عید کے تحفے بھجوائے گئے
تفصیلات کیمطابق آج ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں عید کی خوشیاں منانے کیلئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کی تمام جیلوں میں دس ہزار قیدیوں میں تحفے تقسیم کیے

جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل ڈسٹرکٹ جیل جہلم چوہدری منشاء سندھو نے اے ڈی سی جی سید نذارت علی نے آج ڈسٹرکٹ جیل میں125 قیدیوں میں تحفے تقسیم کیے

جبکہ یہ اقدام انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی خصوصی کاوش کا نتیجہ ہے جس پر تمام قیدیوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔