مزید10ہزارکورونا ٹیسٹنگ کٹس محکمہ صحت کے حوالے

ہفتہ 23 مئی 2020 18:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے مزید10000کورونا ٹیسٹنگ کٹس محکمہ صحت کے حوالے کردئیے۔ٹیمسیک فاؤنڈیشن کے تعاون سے موصول شدہ ٹیسٹنگ کٹس سی10000مر یضوں کے ٹیسٹ ہونگے۔تفصیلات کے مطابق ٹیمسیک فاؤنڈیشن نے پی ڈی ایم اے کو کورونا ٹیسٹنگ کٹس ڈونیٹ (عطیہ)کیا ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم اے نے مز ید25000سرجیکل فیس ماسک متعلقہ اداروں کوبھیج دیئے گئے۔

(جاری ہے)

اب تک مجموعی طورپر7لاکھ35ہزارفیس ماسک،ایک لاکھ 75ہزاردستانے،ایک لاکھ 20 ہزارحفاظتی سوٹس،16ہزارپرسنل حفاظتی کٹس سمیت دیگرحفاظتی سامان متعلقہ اداروں کوبھجاجاچکا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مز ید کہا کہ پی ڈی ایم اے فرنٹ لائن مینجمنٹ ورکرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔موجودہ حالات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر عید کی تعطیلات کے دوران بھی مکمل فعال رہے گا۔عوام ٹول فری نمبز 1700یا 01700 0800پررابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :