جماعت اسلامی خواتین کا طیارہ حادثے پرافسوس کااظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 18:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اور ناظمہ صوبہ عنایت امیں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم پے در پے آزمائشوں میں گھرے ہوئے ہیں، کبھی وباؤں کی صورت میں تو کبھی آفات و حادثات کی صورت میں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم انفرادی و اجتماعی طور پر اپنے رب سے رجوع کریں اور توبہ و استغفار کریں۔ انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔