طیارے کے ساتھ منسلک بورڈنگ برج خراب ہو گیا

ہفتہ 23 مئی 2020 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر مسافر بٹھانے کیلئے طیارے کے ساتھ ائیر پورٹ سے منسلک بورڈنگ برج خراب ہو گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی کراچی جانے والے پرواز میں بورڈنگ برج میں خرابی کی وجہ سے تاخیرمسافروں کے طیارے میں سوار ہونے کے بعد بورڈنگ برج طیارے سے علیحدہ نہیں ہوا،مسافروں کو سیڑھی کے ذریعے طیارے سے اتار کر لائو نج منتقل کر دیا گیا،دو مسافروں نے جانے سے انکار کر دیا۔