آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید26افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ،تین مریض صحت یاب

ہفتہ 23 مئی 2020 19:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید26افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ تین کرونا کے مریض صحت یاب ہو گئے اور235افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 14کا تعلق باغ ،10کا تعلق مظفرآباد جبکہ دو کا تعلق بھمبر سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب 5103افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی5041 کے رزلٹ آچکے ہیں اور197افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے 97افراد صحت یاب ہو چکے ہیںاور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ99مریض زیر علاج ہیں اور ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 24،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سی13،ڈی ایچ کیو باغ سی04،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،نیو سٹی ہسپتال میرپور سے 12،ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور سی2،03 ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور ،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 16جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 13مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرونا کی99مریضوں میں سی69آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 2، ڈی ایچ کیو باغ میں17، ڈی ایچ کیو میرپور میں7اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں دواور ڈی ای کیو بھمبر میں بھی دومریض زیر علاج ہیں ۔رپورٹ کے مطابق4738 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور62افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے ۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :