سول سوسائٹی کی جانب سے بلوچستان میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے شہداء ، کراچی طیارہ حادثہ میں جاں بحق افرادکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ و قرآن خوانی

ہفتہ 23 مئی 2020 20:08

سکھر۔23مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) سکھر میں سول سوسائٹی کی جانب سے بلوچستان میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے شہداء اور کراچی طیارہ حادثہ کے جاں بحق افرادکی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر شرکاء تقریب اشفاق بھٹی ، نصیر گوپانگ ، ظہیر بھٹی و دیگر کا کہنا تھا کہ کراچی طیارہ سانحہ پر قوم کے ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہے پوری قوم سمیت سکھر کے شہری جاں بحق افراد کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیںشرکاء تقریب نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سانحے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں ۔