لاڑکانہ شہر کے علی گوہر آباد کھچی محلہ میں 35 سالہ خاتون جاں بحق، ایک ہی محلہ ایک ہی خاندان میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئیں

ہفتہ 23 مئی 2020 23:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) لاڑکانہ شہر کے علی گوہر آباد کھچی محلہ میں 35 سالہ خاتون جاں بحق، ایک ہی محلہ ایک ہی خاندان میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئیں، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے علی گوہر آباد کھچی محلہ میں متوفی ذاکر کھچی کی 35 سالہ بیٹی فوت ہوگئی، محکمہ صحت کے مطابق متوفی خاتون کے والد ذاکر کھچی تین روز قبل ہی فوت ہو چکے ہیں، متوفی خاتون کی کورونا ٹسیٹ رپورٹ گذشتہ روز مثبت آئی جبکہ کھچی محلہ میں 30 اپریل سے اب تک کھچی برادری کی 6 خواتین سمیت 13 افراد فوت ہو چکے ہیں، کھچی برادری کے 13 میں سے پانچ افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آ چکی ہے، 8 افراد کی بنا کورونا ٹیسٹ کے تدفین کے باعث کورونا وبا میں ہلاکت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی، دوسری جانب ایک کے بعد ایک ہلاکت پر کچھ روز قبل علاقہ کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا جو تاحال سیل ہے، فوت ہونے والوں کے اہل خانہ اور عزیز اقارب کے کورونا ٹیسٹس کرنے پر 28 سے زائد افراد پازیٹو آ چکے ہیں جو گھروں میں قرنطینہ ہیں، فوت ہونے والی خواتین میں مسمات رضا بیگم، زیب النسائ ، روزینہ، شمیم خاتون، غلام فضا اور نائلا خاتون شامل ہیں جبکہ کھچی برادری کے فوت ہونے والے مردوں میں معروف ٹی وی آرٹسٹ صغیر الاہی کھچی، عارف، اشفاق، رضا و دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :