لاڑکانہ، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے بانی میر مرتضیٰ بھٹو کے قریبی ساتھی مختیار احمد بھٹو شگر، فالج میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے

منگل 26 مئی 2020 19:15

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے بانی میر مرتضیٰ بھٹو کے قریبی ساتھی اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے سابق ضلعی سینیئر نائب صدر مختیار احمد بھٹو شگر اور فالج میں مبتلا ہونے کے بعد عیدالفطر کے روز انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ بہارپور محلہ کے قدیمی امام بارگاہ میں ادا کرنے کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مرحوم مختیار احمد بھٹو کے ورثاء سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔