‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا روجھان میں تین پولیس اہلکاروں کے اغوا ء کا نوٹس،با حفاظت بازیابی کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھانے کی ہدایت

منگل 26 مئی 2020 21:15

5 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے روجھان میں کچے کے علاقے میں تین پولیس اہلکاروں کے اغوا ء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اہلکاروں کی باحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے اور اغواء میں ملوث عناصر کوجلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا یاجائے۔