مودی کی فاشسٹ حکومت بھارت میں بسنے والی اقلیتوں، ہمسایہ ممالک کے لئے خطرہ ہے،

بنگلا دیش کے لئے یہ شہریت ایکٹ ، نیپال اور چین کے لئے سرحدی تنازعات، جبکہ پاکستان کو اس کی طرف سے جعلی فیلگ آپریشن کی صورت میں خطرہ ہے وزیر اعظم عمران خان

بدھ 27 مئی 2020 15:02

مودی کی فاشسٹ حکومت بھارت میں بسنے والی اقلیتوں، ہمسایہ ممالک کے لئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت نہ صرف بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بلکہ اپنے ہمسایہ ممالک کے لئے بھی خطرہ ہے۔بدھ کو اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا ہندوئوں کی بالادستی کے نظریئے کی حامل مودی حکومت نازی پالیسیوں جیسی اپنی متکبرانہ اورتوسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث ہمسایہ ممالک کے لئے ایک خطرہ بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش کے لئے یہ شہریت ایکٹ کی صورت میں ایک خطرہ ہے اور نیپال اور چین کے لئے یہ سرحدی تنازعات کی صورت میں خطرہ ہے جبکہ پاکستان کو اس کی طرف سے جعلی فیلگ آپریشن کی صورت میں خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی حکومت یہ سب کچھ مقبوضہ جموں و کشمیر کو غیر قانونی طور پر بھارت کے ساتھ ملانے کے بعد کر رہی ہے جو چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرائم ہیں اور اس کے ساتھ مودی حکومت آزاد کشمیر پر بھی دعوے کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ کہتا آ رہا ہوں کہ فاشسٹ مودی حکومت نہ صرف بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دے کر ان کیلئے خطرہ بن چکی ہے بلکہ وہ علاقائی امن کیلئے بھی خطرہ ہے۔