پاک فوج نے بھارتی ڈرون مارگرایا

بھارتی جاسوس طیارہ پاکستان میں 650 میٹر تک اندرآیا تھا جسے پاک فوج نے رکھ چکری سیکٹرمیں مارگرایا: ڈی جی آئی ایس پی آر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 27 مئی 2020 18:54

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مارگرایا
( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 مئی 2020ء ) پاک فوج نے بھارتی ڈرون مارگرایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ایک بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق بھارتی جاسوس طیارہ پاکستان میں 650 میٹر تک اندرآیا تھا جسے پاک فوج نے رکھ چکری سیکٹرمیں مارگرایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بھارت کو گزشتہ کافی عرصے سے ہر جانب سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں نے لداخ میں چینی فوج بھارتی فوج کو پریشان کیے ہوئے ہے اور کافی علاقے پر چین نے قبضہ کرلیا ہے جبکہ دوسری جانب جہاں بھارت اور نیپال کے درمیان کشیدگی کا تعلق ہے تو بھارت کی طرف سے کھولی گئی ایک نئی سڑک جومتنازعہ علاقہ سے گزرتی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی تنازعہ پیداکردیاہے۔