Live Updates

پی ٹی آئی رکن اسمبلی میں کورونا کی تصدیق ہو گئی

ملک کرامت کھوکھر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔خاندانی ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 29 مئی 2020 15:40

پی ٹی آئی رکن اسمبلی میں کورونا کی تصدیق ہو گئی
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 29 مئی 2020ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے ان کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔ملک کرامت کھوکھر کے کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ انہوں نے خود کو لاہور میں واقع اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ کسی سے بھی ملاقات نہیں کر رہے۔

ملک کرامت کھوکھر 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے لاہور کے حلقہ این اے 135 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ملک کرامت کھوکھر سے قبل بھی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور قومی اسمبلی کے اراکین کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس نے پاکستان کے کئی سیاستدانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

(جاری ہے)

تاہم گذشتہ کچھ روز سے کچھ اچھی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں ،اور کئی سیاستدان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مرزا محمد آفریدی میں 27 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ آئسولیش میں تھے تاہم وہ کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے دعائیں کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کورونا کی صورتحال میں عوام احتیاطی تدابیر نہ چھوڑیں۔ اس کے علاہو گورنر سندھ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے تاہم وہ بھی وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

نہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ '' الحمدالللہ! میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے، جن لوگون نے میری صحت کیلئے دعا کی ان سب کا بہت شکریہ، میں کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے جلد پلازمہ عطیہ کروں گا۔ ''اس سے قبل گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ دو بار مثبت تھا جس پر عمران اسماعیل نے عوام سے دعائوں کی اپیل کی تھی۔اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات