دنیا کی سب سے طویل تھوتھنی والا کتا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 مئی 2020 20:11

دنیا کی سب سے طویل  تھوتھنی والا کتا

بورزوئی ہاؤنڈ  کی تھوتھنی عام طور پر دوسری نسل کے کتوں سے لمبی ہوتی ہے۔ لیکن اس نسل کی ایک کتیا کو ان دنوں کافی شہرت مل رہی ہے۔ دنیا میں سب سے طویل ترین تھوتھنی کے حامل اس کتیا  کی تھوتھنی کا سائز 31 سینٹی میٹر ہے۔
دوسالہ ایرس نامی یہ سفید بورزوئی سائٹ ہاؤنڈ سفید کتیا، رچمنڈ ورجینیا میں رہتی ہے۔اپنی  لمبی تھوتھنی کے باعث یہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے۔

ایرس کی مالکن للی کمبوریناس کی تصویریں مختلف زایوں سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ للی نے بتایا کہ  ایرس  کی تھوتھنی اس کی پیدائش کے وقت سے ہی ایک بیماری کے باعث کچھ زیادہ لمبی تھیں لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس کی یہی خامی اس کی شہرت کا باعث بن جائے گی۔
للی نے بتایا کہ ایرس کا   رویہ کافی دوستانہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

للی نے بتایا کہ جب وہ واک کرنے باہر جاتے ہیں تو لوگ انہیں روک کر ایرس کی تھوتھنی کو بغور دیکھتے ہیں۔

للی نے بتایا کہ وہ اکثر اس وقت باہر نکلتے ہیں، جب گلیاں خالی ہوں تاکہ لوگ انہیں روک روک کر ایرس کی نسل کے بارے میں نہ پوچھیں۔
روسی زبان میں ایرس کا مطلب تیز ہوتا ہے۔ ایرس کی ناک کی نوک سے دم تک لمبائی 4 فٹ 9 انچ ہے جبکہ اس کی صرف تھوتھنی کی لمبائی 12.2 انچ یا 31 سینٹی میٹر ہے۔اگرچہ ایرس کی تھوتھنی  دنیا میں سب سے بڑی ہے لیکن  اس کا یہ ریکارڈ باضابطہ نہیں ہے۔انسٹاگرام پر ایرس کے   اکاؤنٹ کے لاکھوں فالورز ہیں۔


متعلقہ عنوان :