
آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
روٹیشن پالیسی کے تحت اہلکاروں کی مختلف شعبوں میں پوسٹنگ کا دورانیہ یونٹ ہیڈ کی صوابدید پر ہے،پولیس فورس میں بہتر اہلکاروں کی بھرتی کیلئے فائنل انٹرویو اور پروفائلنگ پر خاص توجہ دی جائی: شعیب دستگیر
جمعہ 29 مئی 2020 23:13

(جاری ہے)
انہوں نے مزیدکہا کہ روٹیشن پالیسی کے تحت اہلکاروں کی مختلف شعبوں میں پوسٹنگ کا دورانیہ یونٹ ہیڈ کی صوابدید پر ہے جو ضرورت کے مطابق اہلکار کو دو برس یا زیادہ عرصے کیلئے یونٹ میں تعینات رکھ سکتا ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مختلف فیلڈ فارمیشنز بشمول پی سی، ٹریفک، ٹریننگ، ایلیٹ سمیت دیگر شعبوں میں اہلکاروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ میں جاری ہدایات اور ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس پیز، ڈی ایس پیز کے پروموشن رولز،ٹیسٹنگ ایجنسی کی خدمات کے حصول اور اہلکاروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلقہ اسٹینڈنگ آرڈرسمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔ دوران اجلاس ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر زسید خرم علی، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹI- اشفاق احمد خان اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹII- مقصود الحسن نے زیر بحث امور کے متعلق بریفنگ دی جبکہ فیصلہ سازی کیلئے تمام افسران نے اپنے مشاہدات کی بنیاد پر تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔اجلاس میں شریک افسران نے ایس پیز اور ڈی پیز کے عہدوں پرافسران کی پروموشن کیلئے رولز کے ڈرافٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا جبکہ انسپکٹرز سے کانسٹیبل رینک افسران و اہلکاروں کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے اسٹینڈنگ آرڈرپر تبادلہ خیال کیا گیااور آئی جی پنجاب نے تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد افسران کو احکامات جاری کئے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ شاہد حنیف، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی آر اینڈڈی غلام رسول زاہد، ایڈیشنل آئی جی، کمانڈنٹ پی سی کنور شاہ رخ، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ بی اے ناصر، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک صاحبزادہ شہزاد سلطان، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے اورایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.