چین کے قدرتی حسن سے مالا مال علاقے میں دنیا کا سب سے خوفناک جھولا پیش کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 29 مئی 2020 23:21

چین کے قدرتی حسن سے مالا مال علاقے میں دنیا کا سب سے خوفناک جھولا پیش ..
چونگ چنگ، چین میں یونیانگ لونگگانگ سینک سپاٹ اب دنیا کے سب سے خوفناک جھولے کی وجہ سے کافی مقبول ہو گیا ہے۔اس جھولے میں خطروں کے کھلاڑی 700 میٹر اونچی چوٹی سے نیچے آتے اور 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے جھولتے ہیں۔
اس جھولے کو حال ہی میں متعارف کرایا گیا ہے۔یہ جھولا 100 میٹر اونچی محراب پر نصب کیا گیا ہے۔ اس جھولے کی دھاتی تاروں اور 108 میٹر اونچے لانچ ٹاور سے شوقین افراد انتہائی تیز رفتار پر جھولا جھولتے ہیں۔

(جاری ہے)

چلتے ہوئے اس جھولے کا  قطر 91.5 میٹر تک ہے۔ یونیانگ لونگگانگ  کلف سوئینگ  کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ جھولا مشہور نیویس سوئینگ، کوئنز ٹاؤن، نیوزی لینڈ یا گلین وڈ کینین کلف سوئینگ، امریکا سے زیادہ  ہیجان خیز ہے۔اس وقت اس جھولے کا مزید حفاظتی معائنہ کیا جا رہا ہے۔اس جھولے پر ایک ساتھ تین افراد جھولا لے سکتے ہیں۔امید ہے کہ اگلے مہینے کے آخر تک اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔


متعلقہ عنوان :