
سیوا نخلستان میں واقع مسحور کن نمک کے تالاب
امین اکبر
جمعہ 29 مئی 2020
23:21

سیوا میں نمک رحمت بھی ہے اور زحمت بھی۔ برسوں پہلے لوگوں کو اندازہ ہوا کہ وہ نمک کی تجارت سے پیسے کما سکتے ہیں۔نمک کی کان کنی سے نمک کے یہ تالاب وجود میں آئے، جس کے لیے یہ نخلستان اب مقبول ہے۔یہاں کی نمک سے بنائی اشیاء جیسے مجسمے اور لیمپ وغیرہ بھی سیاحوں میں مقبول ہیں لیکن سیاحوں کی زیادہ توجہ قدرتی نمک کے تالاب پر ہوتی ہے۔سوشل میڈیا خاص طور پر انسٹاگرام کے آنے کے بعد بہت زیادہ سیاح یہاں کا رخ کرنے لگے ہیں۔
نمک یہاں کے لیے مشکلات بھی پیدا کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
جیسے علاقے کے تازہ پانی کے چشمے اب نمکین ہو چکے ہیں۔ اس سے پانی نہ تو پیا جا سکتا ہے اور نہ اسے زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ علاقے میں زیتون اور کھجور وغیرہ ہی کاشت ہو سکتی ہیں۔اس کےعلاوہ سیوا کےعلاقے کا تمام پانی اتنا زیادہ نمکین ہو چکا ہے کہ اس میں کسی طرح کی سمندری حیات کا زندہ رہنا ناممکن ہے۔اس جگہ کی مقامی آبادی نسلی سیوین ، جو سیوی زبان بولتے ہیں ، اور عربی بولنے والے مصریوں پر مشتمل ہے۔ یہ لوگ نمکین مٹی سے روایتی گارے کی اینٹیں بناتے ہیں اور اس سے اپنے گھر تعمیر کرتے ہیں۔ اس طرح بنائے گئے مکان نمک کی وجہ سے بہت مضبوط ہوتے ہیں لیکن جب بارش آئے تو نمک بہنا شروع ہوجاتا ہے اور ان مکانوں کے گرنے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.