سرگودھا ،پولیس نے دوران چیکنگ فراڈ کے مقدمہ میں 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا

ہفتہ 30 مئی 2020 12:20

سرگودھا ،پولیس نے دوران چیکنگ فراڈ کے مقدمہ میں 8 سال سے مطلوب اشتہاری ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) سرگودھا شہر میں پولیس نے دوران چیکنگ فراڈ کے مقدمہ میں 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتار کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے ٹاسک پر تھانہ کینٹ نے 47پل پر دوران چیکنگ ملزم عبدالروف ولد اللہ دتہ سکنہ سلانوالی کو گرفتارکرلیا۔جو 8 سال قبل سال2012سے فراڈ کے درج مقدمہ میں تھانہ ساجد شہید پولیس کو مطلوب تھا۔تھانہ کینٹ پولیس ٹیم نے 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ ساجد شہید پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔جو مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :