ڈیرہ اسماعیل خان، گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی تربوز کی فروخت میں تیزی

ہفتہ 30 مئی 2020 16:10

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی تربوز کی فروخت میں تیزی آگئی، تربوز کی طلب بڑھنے سے تربوز کی فروخت کیلئے سٹالز اور ٹھیلے لگا دیئے گئے۔ شہریوں نے بتایا کہ گرمیوں کیلئے تربوز ایک انمول تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں تربوز نہ صرف صحت کیلئے موزوں پھل ہے بلکہ مختلف بیماریوں کا علاج اور جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

تربوز کے کاروبار سے وابستہ شہری نے بتایا کہ گرمی میں اضافہ کے ساتھ تربوز کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ انہوں بتایا کہ میں گزشتہ چند سالوں سے اس کاروبار سے منسلک ہوں اور یہ منافع بخش کاروبار ہے۔ ڈیرہ کے شہری نے بتایا کے گرمیوں میں تربوز کی فروخت بڑھ جاتی ہے تاہم ڈیرہ میں بازاروں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں تربوز کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے، اس کاروبار سے منسلک افراد نے تربوز کی فروخت کیلئے سٹالز اور ٹھیلے قائم کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :