ڈاکٹر خورشید اے بابر کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کوششوں کی تعریف
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنے اقدامات کے باعث آنے والی نسلوں کے لئے مثال اور ایک تاریخی شخصیت بن گئے ہیں، اس سے چیئرمین نیب کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا اور وہ اللہ کے سامنے سرخرو ہوں گے‘ گلوبل پیس، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خورشید اے بابر
ہفتہ 30 مئی 2020 22:23
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنے اقدامات کے باعث آنے والی نسلوں کے لئے مثال اور ایک تاریخی شخصیت بن گئے ہیں، اس سے چیئرمین نیب کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا، اور وہ اللہ کے سامنے سرخرو ہوں گے۔
اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ پلڈاٹ، مشعال پاکستان، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، عالمی اقتصادی فورم جیسے معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں نے اپنے سروے اور رپورٹس میں اس کی کارکر دگی کو سراہا ہے۔ گیلپ اینڈ گیلانی کے حالیہ سروے میں 59 فیصد لوگوں نے نیب کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی دانشمندانہ قیادت میں کرپشن فری پاکستان اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اسے فعال ادارہ بنایاگیاہے۔نیب نے بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے‘ ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرانے کے لئے انسداد بدعنوانی کی جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دور میں نیب نے گزشتہ 28 ماہ کے دوران بدعنوان عناصر سے بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 178 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق نیب پاکستان میں اقوام متحدہ کے بدعنوانی کے خلاف کنونشن کے تحت فوکل پرسن ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جس نے چین کے ساتھ نیب کے ذریعے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں تاکہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی نگرانی کی جا سکے۔ نیب کی کوششوں کے باعث پاکستان سارک کے اینٹی کرپشن فورم کا پہلا سربراہ ہے۔ نیب نے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے جس سے اس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ نیب نے فنگر پرنٹ، سوالیہ دستاویزات اور ڈیجیٹل فرانزک کیلئے اپنی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے تاکہ وقت کی بچت ہو، سیکریسی اور تحقیقات کا معیار برقرار رہے۔ نیب نے اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کو جدید طرز پر تربیت فراہم کرنے کیلئے پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کی ہے۔ نیب کا پراسیکیوشن ڈویژن متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے مقدمات کی بھرپور پیروی کر رہا ہے جس کے باعث نیب کے مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح 70 فیصد ہے۔ نیب عوام دوست ادارہ ہے اور نیب دفاتر میں آنے والے تمام افراد کی عزت نفس کے تحفظ پر یقین رکھتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.