
سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ کو عام نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اجازت سے مسجد نبویﷺ سمیت دیگر مساجد عام نمازیوں کیلئے کھول دی گئی ہیں
عثمان خادم کمبوہ
اتوار 31 مئی 2020
10:34

(جاری ہے)
اب خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اجازت سے مسجد نبویﷺ کو بھی عام نمازیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے، اس کے ساتھ دیگر اور مساجد کو بھی کھولا گیا ہے۔
مسجد نبویﷺ حفاظتی تدابیر کے ساتھ مرحلہ وار کھول دی گئی ہے۔ اس سے قبل سعودی حکومت نے 26 مئی کو اعلان کیا تھا کہ ملک بھر کی تمام مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے اتوار 31 مئی سے کھول دی جائیں گی البتہ اس سلسلے میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کا تذکرہ نہیں کیا گیا تھا کیونکہ اسلامی دنیا کی یہ دونوں مقدس مساجد جمعہ اور دیگر فرض نمازوں کے لیے مسلسل کھلی ہوئی ہیں، یہاں عام نمازیوں کی آمد پر پابندی تھی اور دونوں مساجد کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار ان میں نمازیں ادا کر رہے تھے۔اب مسجد نبویﷺ کو کھول عام نمازیوں کیلئے بھی کھول دیا گیا ہے تاہم ابھی مسجد الحرام کو کھولنے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا۔ سعودی عرب میں آج سے تمام بینک اور ترسیلات زر کے مراکز کھول دیے گئے ہیں۔ تمام بینکس معمول کے مطابق کھلیں گے، کرفیو کے دوران بینک کے ملازمین کو خصوصی پاس بھی دیے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.