ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ پروویژنل اسناد اگلے پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوںگے، ترجمان علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

پیر 1 جون 2020 13:36

ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ پروویژنل اسناد اگلے پروگرام میں داخلے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے پروگرام میں داخلے کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ پروویژنل اسناد اگلے پروگرام میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوںگی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اگلے پروگرام میں داخلے کے خواہشمند طلبہ و طالبات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب اپنے پروویژنل سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لے کر سمسٹر بہار 2020ء کے داخلوں کی آخری تاریخ ) 5جون( تک اپلائی کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2019ء میں میٹرک اور ایف اے پروگرامز مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے پروویژنل سرٹیفیکیٹس اپنی ویب سائٹ پر فراہم کردیئے ہیں ،ْ یہ اسناد متعلقہ طلبہ کو بذریعہ پوسٹ اُن کے ایڈریسسز پر بھی ارسال کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :