ریڈیو پاکستان کا صوبائی نشریاتی رابطے کا پروگرام جیوندے وسدے لوگ اختتام پزیر

صوبائی وزراء محمد سبطین خان،آشفہ ریاض،میاں خالد محمود،ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم ودیگر کی شرکت

پیر 1 جون 2020 15:40

لاہور ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) ریڈیو پاکستان کا صوبائی نشریاتی رابطے کا پروگرام جیوندے وسدے لوگ اختتام پزیر ہوگیا۔ اختتامی پروگرام میں صوبائی وزراء محمد سبطین خان، آشفہ ریاض، میاں خالد محمود، اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن پی جی ایم آئی ڈاکٹر عاصم حمید، لاہور ویسٹ منیجمنٹ کے ایم ڈی ریاض حمید چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد چیمہ ودیگر نے شرکت کی۔

پروگرام کے آغاز میں صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے ضلع میانوالی میں کورونا وبا ء کے حوالے سے کیے گئے اقدامات بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ آج ضلع میانوالی میں کرونا وائرس کا کوئی مریض نہیں، اب ہم ڈینگی کے حوالے سے مرتب کردہ ایس اوپیز پر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے دوران پروگرام گفتگو ہوتے ہوئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کورونا وباء کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے متعلق سامعین کو بتایا کہ پنجاب بھر میں ویمن ڈویلپمنٹ کے دفاتر میں اس حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد جاری ہے۔ صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ میاں خالد محمود نے ادارے کی جانب سے کورونا اور ٹڈی دل کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے متعلق کہا کہ محکمہ اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ دونوں آفات سے نمٹ رہا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر آف میڈیسن پی جی ایم آئی ڈاکٹر عاصم حمید نے کورونا اور ڈینگی وباء کے دوران مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے کے حوالے سے بتایا کہ جنرل ہسپتال کے ہیلتھ پروفیشنلز میں کورونا وائرس کی موجودگی کے باوجود تمام عملہ اپنا کام مستعد طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔ چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ریاض حمید چوہدری نے کورونا وباء کے دوران شہر میں جاری سپرے مہم اور ڈینگی کے حوالے سے محکمہ کی کارکردگی کے بارے بتایا۔ پروگرام کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ارشد چیمہ نے نو ٹوبیکو ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ چند لوگوں کا نظریہ ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے سے پھیپھڑوں میں پہنچنے والا کورونا وائرس مر جاتا ہے جو کہ احمقانہ نظریہ ہے۔