ٹنڈو محمد خان :مشترکہ کالونی کے درجنوں رہائشیوں کا بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے پر احتجاج

پیر 1 جون 2020 18:52

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) ٹنڈومحمدخان کے علاقے مشترکہ کالونی کے درجنوں رہائشیوں نے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے اور بجلی کی مسلسل ایک ماہ سے بندش کے خلاف ریلی نکال کر پریس کلب ٹنڈومحمدخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعرے بازی کی اس موقع پر کونسلر رانا ظفر اقبال ، ہاشم حاجانو ، آصف کشمیری اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے کا ٹرانسفارمر گزشتہ ایک ماو سے خراب ہے اور حیسکو سب ڈویزن ون کا ملازم امداد میمن ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے تیس ہزار روپے لے چکا ہے تاہم ابھی تک ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی بجلی بحال کی گئی جس کے باعث علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جب کہ گھروں میں پانی کی قلت پید ا ہو گئی ہے اور دیگر معاملات میں بھی سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے انہوں نے حیسکو چیف انجینئر حیدرآباد اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر مذکورہ علاقے کا ٹرانسفارمر جلد تبدیل کر کے بجلی بحال کرائی جائے

متعلقہ عنوان :