پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک ودیگر کا ہدایت اللہ پیرزادہ کے انتقال پراظہا ر تعز یت

پیر 1 جون 2020 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی ودیگر نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و فیڈرل کونسل کے رکن ہدایت اللہ پیرزادہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ ہدایت اللہ پیرزادہ پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے وفادار جیالے تھے اور آخری یوم تک پارٹی کے ساتھ ثابت قدم رہے،اپنے ایک تعز یتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہدایت اللہ پیرزادہ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے سیاسی سفر میں ان کا ساتھ دیا تھا ، ہم دعاگوں ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے،پارٹی کے لئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔