لیگی ترجمانوں کو صبح شام جھوٹ بولنے کی ہی تنخواہ ملتی ہے ، ارمغان صادق

پیر 1 جون 2020 22:00

لاہور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنماء ارمغان صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرلیگی رہنمائوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ، لیگی ترجمانوں کو صبح شام جھوٹ بولنے کی ہی تنخواہ ملتی ہے ،شریف آقائوںکی خوشنودی حاصل کر نے کیلئے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کانشانہ بنایاجاتا ہے۔

جاری ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ نواز شریف قومی اور عادی مجرم ہیں، نواز شریف نے بیماری کے نام پر ڈرامہ کیا ہوٹلوں میں سیر سپاٹے کئے جاتے ہیں، اپوزیشن حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے منفی سیاست کررہی ہے ، حکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے والے اپنی موت آپ مر جائیںگے، اپوزیشن جماعتوں کا پراپیگنڈہ اپنی کرپشن اور گرتی سیاسی ساکھ کو سنبھالا دینے کی ناکام کوشش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی حکومتی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہو کر کورونا کی وباء سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے ،موجودہ حکومت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت تمام چیلنجز کا بڑے حوصلے سے مقابلہ کررہی ہے ، پی ٹی آئی حکومت غریب عوام کیلئے مختلف پیکیج کا اعلان کیا، انہیں ہرممکنہ ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات اٹھا کر اپنی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔