حمزہ شہباز 370دنوں سے بے گناہ نیب کے زیر حراست ہیں، رفاقت ڈوگر

پیر 1 جون 2020 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) مسلم لیگ(ن) لائرونگ لاہور کے صدر رفاقت ڈوگر نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز 370دنوں سے بے گناہ نیب کے زیر حراست ہیں۔ایک سال سے نیب حمزہ شہباز پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔نیب انتقامی کاروائیوں اور پگڑیاں اچھالنے والا ادارہ بن چکاہے۔حمزہ شہباز کو مسلسل پنجاب کے عوام کی آواز بننے سے روکا جا رہا ہے۔

جعلی حکومت نیب کے پیچھے چھپ کر مسلم لیگ(ن) کیخلاف انتقامی کاروائیاں کررہی ہیں۔عالمی ادارے بھی نیب کی منفی کارکردگی پر سوالات اٹھارہے ہیں۔نیب نے غیر قانونی طور پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورئیکورٹ میں لائرز ونگ لاہور کے تنظیمی اجلاس کے دروان اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کی رہنما ایڈووکیٹ مریم گنڈاپور سمیت دیگر موجود تھے۔حمزہ شہباز کچھ مقتدروں ، نا اہلوں یا انا پرست عادلوں کی بھینٹ چڑھے ہیں۔ نیب کی تاریخ میں سب سے لمبا ریمانڈ حمزہ شہبازنے فیس کیا ہے نہ حرف شکایت لب پہ آئی ، نہ کوئی تخریبی نعرہ لگایا اور نہ ہی چاہنے والوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کو کہا۔اس کا جرم صرف یہ ہے کہ اس کے خلاف کوئی کرپشن کا ثبوت کیوں نہیں مل رہا اور وہ میاں نوازشریف کا بھتیجا اور میاں شہباز شریف کا بیٹا ہے۔