پی ایس پی قائد اعظم کا وہ پاکستان شرمندہ تعبیر کرئے گی جہاں زبان، رنگ، نسل، مسلک اور مذہب کی بنیاد پر نفرت یا تعصب نا ہو،سید مصطفی کمال

پیر 1 جون 2020 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2020ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایس پی قائد اعظم کا وہ پاکستان شرمندہ تعبیر کرئے گی جہاں زبان، رنگ، نسل، مسلک اور مذہب کی بنیاد پر نفرت یا تعصب نا ہو۔ ہم انشاء اللہ پاکستان کو قائد اعظم کی تعلیمات کے مطابق ایسا ملک بنائیں گے جہاں حکمرانی عوام کی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس کراچی میں پاکستان مسیح پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری ٹیرنس فرانسیسں کے ہمراہ شینیل رحمت، روجر ڈیسوزہ، نعیم گل اور شعبہ خواتین کی شیرل فاخرہ کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رکن نیشنل کونسل اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر شیراز وحید، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام مذاہب کے ماننے والے اپنے اپنے عقائد کے مطابق ناصرف زندگی بسر کر رہے ہیں بلکہ تمام اداروں میں اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے افراد نے پی ایس پی کو پاکستان کی واحد امید قرار دیتے ہوئے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال کا ساتھ دینے کا عہد بھی کیا۔#