کورونا وائرس سے بچائو کی حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئی4 اپ اور 4چار ڈائو ن ٹرینوں میں کارگو اور پارسل سروس آپریشنل کردی گئی ہے،

اعلان کردہ حکومتی ایس او پیز پربھی سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے،اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر ریلوے فیصل آباد سلمان خالدکی اے پی پی سے بات چیت

منگل 2 جون 2020 12:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2020ء) اسسٹنٹ آپریٹنگ آفیسر ریلوے فیصل آباد سلمان خالدنے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کی حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئی4 اپ اور 4چار ڈائو ن ٹرینوں میں کارگو اور پارسل سروس آپریشنل کردی گئی ہے جبکہ اس سلسلہ میںاعلان کردہ حکومتی ایس او پیز پربھی سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈائون میں ریل کا پہیہ بند ہونے کیساتھ ہی کارگو سروس بھی بند کردی گئی تھی لیکن وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی جانب سے 30 ٹرینیں آپریشنل کرنے کے اعلان کے وقت ان ٹرینوں میں کارگو سروس بحال نہیں کی گئی تھی جسکی وجہ سے شہریوں کو اشیاء کی ایک جگہ سے دوسری جگہ ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریلوے کے چیف کمرشل منیجر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی، راولپنڈی، لاہور ،ملتان، سکھر، خیبر پختونخوا اور کوئٹہ وغیرہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ آپریشنل ٹرینوں میں کارگو اور پارسل سروس بحال کر دی جائے۔