تاجر برادری کو ڈالر کے مقابلے روپے کی گرتی ہوئی قدر پر سخت تشویش لاحق ہے ،محمد احمد وحید
روپے کی گرتی ہوئی قدر معیشت کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث ہو گی،سٹیٹ بینک روپے کی قدر مستحکم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائے،صدر اسلا م آباد چیمبر آف کامرس
منگل 2 جون 2020 21:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فارورڈنگ بکنگ کی مقررہ تاریخوں پر تقریبا 200 سے 300 ملین ڈالر کی توقع کی جارہی تھی لیکن اس رقم کی عدم پختگی سے مارکیٹ میں ڈالر کی قلت پیدا ہوئی جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کروناوائرس نے پاکستانی برآمدات کی تمام بڑی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا جس سے پا کستانی برآمدات کے آرڈرز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اسٹیٹ بینک کو اس صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے تھا کیونکہ اس بات کا قوی امکان تھا کہ یہ بیماری ہماری برآمدات کی عالمی مارکیٹ کو متاثر کرے گی جس سے ہماری برآمدات کی مانگ میں کمی واقع ہو گی۔ آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ پاکستان زیادہ تر مقامی صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مشینری و خام مال باہر سے درآمد کرتا ہے لیکن روپے کی گرتی ہوئی قدر سے تمام درآمدات بہت مہنگی ہو جاتی ہیں جس سے صنعتی ترقی متاثر ہوتی ہے۔ اس سے قرضوں کی واپسی کے حجم میں بھی مزید اضافہ ہو گا جس کے نتیجے میں ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر شدید دبائو پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے پیداواری لاگت مزید بڑھ جائے گی جو ہماری برآمدات کی مسابقت کو متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی درآمدات اس کی برآمدات کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں اور روپے کی قدر میں کمی سے مجموعی معیشت مزید مسائل کا شکار ہو گی۔ انہوں نے خبر دار کیا کیا کہ اگر روپے کی قدر مسلسل گرتی رہی تو اس سے تجارتی و صنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوں گی اور بہت سے کاروباری ادارے یوالیہ ہوجائیں گے۔ لہذا ا نہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹیٹ بینک کو امپورٹرز کو فیوچر بکنگ کی اجازت دے تاکہ ان کو غیر مستحکم مقامی کرنسی کی وجہ سے ہونے والے تباہ کن نتائج سے بچایا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.