سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،چالیس ہزار لیٹرایرانی ڈیزل،02 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

بدھ 3 جون 2020 18:29

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) ڈیرہ پولیس کی بڑی کارروائی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،40,000 لیٹرایرانی ڈیزل،02 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، لاکھوں روپوں کی مہنگی مالیت کی7440ڈبیاں سگریٹ،گٹکا پان 13 پیکٹ، 450کلو خشک دودھ،12 عدد ٹائراور288 (Dove) صابن قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن(ر)واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، انسداد جرائم اور خاص کر سمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر گشت اور ناکہ بندیاں قائم کر کے سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی چیکنگ کے تسلسل میں ایس ایچ اودرابن فضل الہٰی نے بدوران ناکہ بندی 02 آئل باؤزر سے 40,000 لیٹر ایرانی ڈیزل،ایس ایچ او صدر انسپکٹر پرویز شاہ نے نان کسٹم پیڈ گاڑی پاسو نمبر 735 اسلام آ باداور گاڑی کیمری نمبر786 اسلام آباد،ایس ایچ او سٹی انسپکٹر صغیرخان نے بدوران چھاپہ زنی نان کسٹم پیڈ لاکھوں روپے کی مہنگی مالیت کی7440ڈبیاں سگریٹ،13 پیکٹ گٹکا پان اور ایس ایچ او کینٹ انسپکٹر انعام خان نے 450 کلو خشک دودھ،12 عدد ٹائر اور 288 (Dove) صابن قبضہ پولیس کر کے کسٹم حکام کے حوالے کیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈیرہ پولیس نے گزشتہ ساڈھے چھ ماہ کے دوران 45 عدد نان کسٹم پیڈ گاڑیاں،15 ٹرک ٹینکر،01 کوسٹر،1284 کلو گرام چائے، 206304 لیٹر ایرانی ڈیزل،40000 لیٹر ایرانی آئل،9955 لیٹر ایرانی پیٹرول،24 کاٹن تھرماس،12270 کلو گرام کوکونٹ،4035کلو گرام بادام،1234 کلو گرام کشمش،54 بوری چلغوزہ،121 عدد ٹائر،45000 کلو سیب،199 لیٹر کوکنگ آئل،2200 کلو تازہ انار، 36540ڈبی سگریٹ،27 بیگ خشک میوہ،175 کلو چائنہ نمک،06 کاٹن سرجیکل میڈیکل آلات،08 کاٹن سپیئر پارٹس،1750 کلو گلیسرین،20 کاٹن موبل آئل،01 گٹو کپڑا،09 گٹو شاپر،51678 کلو گرام مونگ پھلی،06 گٹو چھلی،04 عدد انورٹر،11 عدد ہیٹر،04 عددہیٹر شمسی انورٹر،89 عدد موبائل،09 عدد واٹر پمپ،07 بوری پان سپاری،13 پیکٹ گٹکا پان،450 کلو خشک دودھ،288 Dove) (صابن سمیت متفرق سامان جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہیں۔

جو کہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے کسٹم ڈیوٹی ادا کیے بغیر سمگل کیا جا رہا تھا۔کسٹم حکام کو موقع پر ان کے حوالے کر دیا گیا۔