چند لوگوں اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں احساس نامی چیز ختم ہو گئی ہی: چودھری شجاعت حسین

جب تک کسی قسم کی علامات ظاہر نہ ہوں کورونا ٹیسٹ سے پرہیز کریں، سچے دل سے معافی مانگیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)

بدھ 3 جون 2020 22:03

چند لوگوں اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں احساس نامی چیز ختم ہو گئی ہی: چودھری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام ایسے عناصر سے بچیں جو ناجائز کمائی کیلئے لوگوں میں کورونا کے حوالے سے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں تاکہ ان کی دکانداری چلتی رہے، چند لوگ اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں احساس نامی چیز ختم ہو گئی ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے عوام سے اپیل کی کہ جب تک کسی بھی قسم کی علامات ظاہر نہ ہوں کورونا ٹیسٹ سے پرہیز کریں، عوام بار بار ٹیسٹ کروانے کے بجائے احتیاط کریں اور یہ اپنی ذمہ داری سمجھیں کہ خود کو اور دوسروں کو کیسے بچانا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حرام کمائی کرنے والے اللہ سے ڈریں اور اپنے اندر انسانیت پیدا کریں کیونکہ حرام کمائی کسی کے کام نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بار بار ٹیسٹ کروانے سے اپنے آپ کو اور اپنی فیملی کو ذہنی مریض نہ بنائیں، ہم سب کو چاہئے جتنی جلدی ہو سکے اس طرز زندگی کو اپنا لیں جس میں سب سے ضروری چیز احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر اپنے غریب رشتہ داروں اور اردگرد کے لوگوں کا خیال رکھیں کیونکہ اللہ کو یہ فعل پسند ہے، شاید اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ ہمیں اس بیماری سے نجات عطا فرما دے، یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے آئی ہوئی آفت ہے، سب کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے معافی مانگیں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھی