تیمرگرہ: اوور سیز پاکستانیوں کو سہو لیات کی عدم فراہمی اور انہیں بے یار مدد گار چھوڑنے کے خلاف تیمر گرہ میں جمعیت علماء اسلام ف کے زیر اہتمام آل پار ٹیز کانفرنس کے قائدین نے ڈیڈ لائن دیدی

بدھ 3 جون 2020 22:40

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) اوور سیز پاکستانیوں کو سہو لیات کی عدم فراہمی اور انہیں بے یار مدد گار چھوڑنے کے خلاف تیمر گرہ میں جمعیت علماء اسلام ف کے زیر اہتمام آل پار ٹیز کانفرنس کے قائدین نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر اور سیز پاکستا نیوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی نہ بنا یا گیا تو لوئر دیر کے تمام سیاسی جماعتیں اسلام ا ٓباد کو لانگ مارچ کریگی اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیرسراج الدین کی صدارت میں جامعہ سراجیہ میاں با نڈہ تیمرگرہ میں اے پی سی منعقد ہو ئی جس سے جمعیت علماء اسلام لوئر دیر کے امیر سراج الدین، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،امیر جماعت اسلامی لوئر دیراعزازلملک افکاری، جما عت اسلامی کے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحب زادہ یعقوب خان، مولانا محمد نبی شاہ، قیصر خان دیر قومی پاثون کے اکبر خان، انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوار الدین، عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالرشید، انسانی حقوق ملاکنڈ ڈویژن کے صدر عبدالغفار خان، گور نمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر اکرام للہ، جنرل سیکرٹری عمران ٹاکور، پیپلز پارٹی کے شہاب اتمانی ودیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سمیت خیلج ممالک میں سینکڑوں پاکستانی کو رونا اور دیگر بیماریوں سے وفات ہوچکے ہیں لیکن بد قسمتی سے حکومت ان کی وطن واپسی کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے اور ہزاروں اور سیز وطن واپسی کے منتظر ہیں انھوں نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفا رت خانہ کی کار کر دگی انتہائی مایوس کن اور غیر تسلی بخش ہے انھوں نے کہا سعودی عرب میں 6لاکھ پختون محنت مزدوری کے لئے مقیم ہیں اور وہ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکتھے ہیں اور سالانہ اربوں روپے بھیجتے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خارجہ فوری طور پر سعودی عرب جاکر سعودی عرب میں اور سیز پاکستانیوں کی میتوں اور مسافروں کی وطن واپسی کے لئے ہنگامی بنیا دوں پر کام کرکے پروا زوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور ہوائی جہازوں کی ٹکٹوں پر سبسڈی دی جائے بصورت دیگر لو ئر دیر اور اپر دیر کے تمام سیاسی جما عتیں اسلام آباد تک لانگ مارچ کریں گی