اعلیٰ تعلیمی اداروں پر مشتمل پاکستانی جامعات کے پہلے کنسورشیم کا ’’کورونا وباء کی وجہ سے اعلی تعلیمی شعبوں کے مسائل اور ان کا ممکنہ حل‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی پروگرام شروع کرنے کا اعلان
جمعرات 4 جون 2020 16:31
(جاری ہے)
اس کنسورشیم کا قیام اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہوا ، افتتاحی تقریب میں ملک کی آٹھ یونیورسٹیوں کے مشترکہ تعاون اور ممبرشپ کے ساتھ تمام صوبوں کی نمائندگی کی گئی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاوپور میں بطور وائس چانسلر خدمات سرانجام دے رہے تھے وہ بطور وائس چانسلر اس کنسورشیم کے پہلے بانی چیئرپرسن تھے ، اس کے بعد پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بانی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین تھے بھی چئیرپرسن رہے ۔ موجود وقت میں IUCPSS کو چند درجن غیر ملکی یونیورسٹیوں اور ان کے اسکالرز کے تعاون سے اعلی تعلیم کی واحد خودمختار ، علمی آواز کے طور پر مانا جاتا ہے جبکہ 52 ملکی جامعات بھی اس کی ممبرز ہیں۔یہ کنسورشیم متعدد تعلیمی راہنماؤں سے بھی مدد اور راہنماء حاصل کرتا ہے ، جن میں گلوبل اکیڈمک لیڈرز اکیڈمی ، ساؤتھ ایشین ہائیر ایجوکیشن نیٹ ورک اور انٹرنیشنل سینٹر برائے ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ، پچھلے کچھ سالوں سے ، یہ کنسورشیم ملک بھر میں طلباء کنونشنز منعقد کرنے اور قومی اور عالمی تعلیمی ہم آہنگی کے لئے ۔نت نئے پروگراموں کو نافذ کرنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے۔انٹر یونیورسٹی کنسورشیم نے ماضی میں اعلی تعلیم کے شعبے میں بے پناہ تعاون کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے متعدد جاری پروگرام ہیں۔ حالیہ وقت میں کووڈ۔19 دور میں پبلک ہیلتھ اینڈ سوک ایجوکیشن کے بارے میں پہلا آن لائن کورس ، پرامن اور روادار یونیورسٹی کیمپس پر روڈ میپ قائم کرنا ، جامعات کے طلبہ موثر مشغولیت اور تین کامیاب بین الاقوامی طلباء کنونشنز اور ایکسپو کے انعقاد کے ذریعے یونیورسٹی طلبا کو مستقل پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔کنسورشیم پورے ملک کی جامعات میں میں یکسانیت لانے کے لئے کوشاں ہے اور اس طرح گوادر سمیت پاکستان کے دیگر دور دراز شہروں کی جامعات میں سوشل سائنسز کو مضبوط بنانے اور ہائیر ایجوکیشن کے بارے میں پہلا روڈ میپ تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ملک کی یونیورسٹیوں کے میں طلباء سوسائٹیز کا قیام اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے اشتراک سے جاری فن اور ادبی و کتاب میلوں کو منعقد کروانے پر والدین ، طلباء اور یونیورسٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے اقدامات کو بے حد سراہا ہے۔تعلیمی طریقوں میں بہتری کے راستوں کی نشاندہی کرنے کی اپنی روایات کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے ، IUCPSS اب طلبہ و ملکی جامعات میں سماجی ، سائنسی ، ثقافتی ، اور قومی شعور اجاگر کرنے اور نوجوانوں کے لئے کامیابی کے باہمی مواقع کو پیدا کرنے کے لیے آگے بڑھا رہا ہے۔ اس پروگرام میں افتتاحی خطاب پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سینٹرل ایشیاء کریں گے جبکہ یہ پروگرام زیر صدارت بانی چیئرپرسن IUCPSS پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار ہوگا، جو اس وقت نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔انٹریونیورسٹیز کنسورشیم کے نیشنل کوآرڈینیٹر جنرل مرتضیٰ نور نے کہا ، ہمیں اپنے نوجوانوں کی تربیت کے نئے طریقے ڈھونڈتے رہنا چاہئے۔ اس سے نء منزلوں کو طے کرنے میں مدد ملے گی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.