وفاقی وزیر توانائی کے احکامات پر کھلابٹ ٹائون شپ سیکٹر تین محلہ کھیوہ میں 100 کے وی کا ٹرانسفارمر مہیا

جمعرات 4 جون 2020 16:34

وفاقی وزیر توانائی کے احکامات پر کھلابٹ ٹائون شپ سیکٹر تین محلہ کھیوہ ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر کھلابٹ ٹائون شپ سیکٹر تین محلہ کھیوہ میں 100 کے وی اے کا ٹرانسفارمر مہیا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی مطالبہ پورا ہونے پر علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سابق ناظم سکندر حیات خان، حافظ جان داد، ملک عبدالرشید اور ملک شبیر سمیت دیگر علاقہ عمائدین نے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے قبل دعائے خیر کی اور ٹرانسفارمر مہیا کرنے کے احکامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :