ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
یو این
منگل 5 مئی 2026
21:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 مئی 2026ء) ایران میں قید انسانی حقوق کی نوبیل اعزاز یافتہ کارکن نرگس محمدی کی صحت کے بارے میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے جنہیں مبینہ طور پر خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
اقوام متحدہ
کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے موقع پر کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کو نرگس محمدی کی طبی حالت پر سخت تشویش ہے اور انہوں نے ایران کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم انہیں ان کی صحت کے مطابق طبی سہولیات بلاتاخیر مہیا کی جائیں۔اطلاعات کے مطابق، نرگس محمدی کو گزشتہ ہفتے جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جنہیں دل کی ایک خطرناک بیماری کے لیے خصوصی علاج کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ
کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے گزشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ نرگس محمدی کی صحت پہلے سے موجود پرانی بیماریوں کے باعث مزید بگڑ گئی ہے جو طویل عرصہ تک قید میں رہنے کا نتیجہ ہیں۔(جاری ہے)
ہائی کمشنر نے خبردار کیا کہ ایران میں قیدخانوں کے حالات نہایت ابتر ہیں۔ قیدی گنجائش سے کہیں زیادہ بھری جیلوں میں خوراک، پانی، صحت و صفائی کے سامان اور ادویات کی شدید کمی کا شکار ہیں اور اکثر انہیں طبی سہولیات بھی مہیا نہیں کی جاتیں۔
نرگس محمدی کا شمار ایران میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے نمایاں لوگوں میں ہوتا ہے۔ انہیں ملک میں خواتین پر جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر 2023 میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
-
آئینی ترامیم نے نظامِ انصاف کو کمزور کردیا، عمران خان کی قید سیاسی ہے انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے
-
ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کا اعلان
-
ایران: نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کی گرتی صحت بارے تشویش
-
صحت کی سہولتوں اور طبی کارکنوں پر حملوں میں خطرناک اضافہ
-
افغان طالبان رجیم ایک پروپیگنڈا کے تحت پاکستان پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹا الزام لگا رہی ہے
-
معرکہ حق عوام، حکومت اورافواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
-
حکومت نے 2030ء تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، مصطفی کمال
-
اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، کرشنگ سیزن کے اختتام پر چینی کی پیداوار کا جائزہ لیا گیا
-
میوچل فنڈ کا شعبہ بچتوں کو متحرک کرنے، مالیاتی ثالثی کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیرخزانہ
-
حکومت مالیاتی شعبے کی ترقی کیلئے پرعزم ہے، وزیرخزانہ
-
ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن اور جاری اصلاحات کے بہتر نتائج آرہے ہیں، شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.