پنجاب یونیورسٹی سینیٹ کا354 واں اجلاس
ْبین الاقوامی اساتذہ اور طلباء کو پنجاب کی یونیورسٹیوں میں لائیں گے‘وزیر راجہ یاسر ہمایوں ہمیں گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کی بجائے معیاری گریجوایٹس پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہئے‘ تقریب سے خطاب
جمعرات 4 جون 2020 16:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کی بجائے معیاری گریجوایٹس پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے وعدے کے مطابق گڈ گورننس اور میرٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کیا ہے اور پنجاب یونیورسٹی کے اب تمام فیصلے متعلقہ فورمز کی منظوری سے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے کیلینڈر پر عملدرآمد کرتے ہوئے سینیٹ کا چوتھا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے سینڈیکیٹ کے 9 ، اکیڈیمک کونسل کے 11 اور ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے 27 اجلاس منعقد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2018 سے فروری 2020 تک 406 ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ آسامیوں پر بھرتیاں کی گئی ہیں۔ سینیٹ کے ممبران نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر سطح پر بھرپور کردار ادا کرنے پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے کردار کو سراہا ۔ انہوں نے مختلف ذمہ داریاں نبھانے پر رجسٹرار آفس اور متعلقہ دفاتر کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ سینیٹ کے اجلاس میں ٹی ٹی ایس اساتذہ کی ایڈوانس انکریمنٹ سے متعلق ہائر ایجوکیشن کے پرفارما کو اختیار کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ٹی ٹی ایس فیکلٹی کے 18 متعدد نوٹیفیکیشن اختیار کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پرائیوٹ سیکرٹری، سکیورٹی سٹاف اور سینیٹری ورکرز کے سروس سٹرکچر کی بھی منظوری دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.