احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت جنوبی اور شمالی وزیرستان میں ادائیگیوں کا آغاز

جمعرات 4 جون 2020 16:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت جنوبی اور شمالی وزیرستان میں پہلی بار احساس ایمرجنسی کیش کی ادائیگیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ترجمان کے مطابق جن افراد کو ادائیگیوں کے لئے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں وہ نادرا دفاترجائے بغیر متعلقہ بینکوں کی نامزد شاخوں سے امدادی رقوم وصول کرسکیں گے۔

پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں حبیب بینک،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں بینک الفلاح سہولیات فراہم کریں گے۔ایسے تمام افراد کو مالی امداد کی وصولی کے لئی8171 سے دوبارہ ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔جس میں بینک کا نام پتہ اور تاریخ درج ہوگی۔ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد متعلقہ بینکوں سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ادائیگی میں آسانی کے لئے شناختی کارڈ اور موبائل ساتھ لائیں۔

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں کل 117ارب 49کروڑ روپے سے زائد رقم 96 لاکھ63 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔ صوبائی و علاقائی لحاظ سے اب تک تقسیم شدہ رقم کی تفصیل درج ذیل ہے۔پنجاب میں50 ارب 49کروڑ روپے سے زائد رقم 41لاکھ 59 سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔سندھ میں35 ارب 74کروڑ روپے سے زائد رقم 29 لاکھ 60ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔

خیبر پختونخوا میں 22ارب 28کروڑ روپے سے زائد رقم18 لاکھ13ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔بلوچستان میں5 ارب59 کروڑ سے زائد رقم4 لاکھ58 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔آزاد جموں وکشمیر میں 2 ارب6 کروڑ سے زائد رقم 1 لاکھ 66 ہزارفراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔گلگت بلتستان میں 85 کروڑ سے زائد رقم 67 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔اسلام آباد میں 46 کروڑ سے زائد رقم 38 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی جاچکی ہے۔