پاکستان اسٹیل مل ورکرز یونین کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کرے گی ، ممریز خان

جمعرات 4 جون 2020 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2020ء) ممریز خان کنوینر پاکستان اسٹیل مل اسٹیک ہولڈرز گروپ نے کہاہے کہ پاکستان اسٹیل مل ورکرز یونین کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کرے گی ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مشیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر صنعت و پیداوار اور مشیر تجارت کو فریق بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ممریز خان نے کہاکہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے دو سال جان بوجھ کر اسٹیل مل کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں نہیں کیں ،پاکستان اسٹیل مل کی بحالی کیلئے اسٹیل سیکٹر کا علم نہ رکھنے والے نجی بجلی گھر کمپنی کے ملازم کی زیر صدارت کمیٹی بنانا بدنیتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے نجی کارخانوں کی بحالی کیلئے بارہ سو ارب روپے دیئے ،دو وفاقی وزراء ایک اسٹاک بروکر کو اسٹیل مل فروخت کرنا چاہتے ہیں ۔