بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں بیچلرز کے مختلف پروگرامز میں آن لائن کلاسز کا آغاز

جمعہ 5 جون 2020 21:52

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں بیچلرز کے مختلف پروگرامز میں آن لائن کلاسز کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، خضدار میں بیچلرز کے تمام پروگرامز کے سال اول، سال دوئم، سال سوئم اور سال چہارم اور ماسٹرز کے تمام پروگرامز کے سال اول اور سال دوئم کے طلباء کے لئے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مندرجہ بالا پروگرامز کے تمام طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ باقاعدگی سے آن لائن کلاسز میں اپنی حاضری یقینی بنائیں مزید آن لائن کلاسز سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز، ٹائم ٹیبلز اور دیگر معلوماتی مواد یونیورسٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ[email protected]فیس بک اکاؤنٹwww.facebook.com/buetkofficialاور یونیورسٹی کے ویب سائٹwww.buetk.edu.pkپر دیکھے جاسکتے ہیں۔