راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی،دوہرے قتل کے مقدمات میں انتہائی مطلوب کیٹیگری(ای) کا اشتہاری مجرم سمیت 02اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعہ 5 جون 2020 22:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) راولپنڈی پولیس کی اہم کارروائی،دوہرے قتل کے مقدمات میں انتہائی مطلوب کیٹیگری(ای) کا اشتہاری مجرم سمیت 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمداحسن یونس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او کینٹ کی زیر نگرانی، ایس ایچ او کینٹ اور دیگر تفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کیٹیگری(ای)کے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا، مجرم اشتہاری نے دوہرے قتل کے مقدمہ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر حاجی محمود عرف گڈو اور موسی طاہر بٹ کو جبکہ 2019میں ہی قتل کے ایک اور مقدمہ میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مبین الرحمن کو قتل کیا تھا،اشتہاری مجرم کا ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو کر چالان ہو چکا ہے،گرفتار اشتہاری مجرم کو شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا جا رہا ہے،شناخت پریڈ کے بعد اشتہاری مجرم سے مزید انٹیروگیشن عمل میں لائی جائے گی،ایس پی نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او مورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی) کے اشتہاری مجرم امین کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم سال2019سے مورگاہ پولیس کو مطلوب تھا،سی پی او محمدا حسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار، کینٹ اور مورگاہ پولیس کو سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کی گرفتاری سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ گرفتار مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔