
پاکستان میں 884 علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا ہے، اسد عمر
جہاں ایس اوپیز پرعمل نہیں ہوگا، انتظامیہ کاروائی کرےگی، پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ زیادہ نہیں اور وباء بھی زیادہ مہلک نہیں، لیکن ایس اوپیز پر عمل کرکے پھیلاؤ کو کم کرنے کی کوشش کرنی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی میڈیا بریفنگ
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 6 جون 2020
15:30

(جاری ہے)
تاہم وباء کے پھیلاؤ کو روکنا ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے دو حصوں میں ایک یہ ہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔
ہمیں اپنے طرز عمل میں تبدیلی لانا ہوگی۔لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ لوگ حفاظتی تدابیر نہیں اپنا رہے، اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔حکومت نے بار بار خبردار کیا، اب اگر ایس اوپیز پر عمل نہ کیا گیا تو انتظامیہ کاروائی کرے گی۔حکومت چاہتی ہے آپ آزادی سے زندگی گزاریں۔ چاہتے ہیں ہر کسی کی زندگی کا پہیہ چلتا رہے۔ پاکستان میں کورونا سے1935 لوگ انتقال کرگئے، ہر شخص قیمتی تھا۔کورونا سے ہر 10لاکھ میں 9افراد کا انتقال ہوا ہے۔ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ زیادہ نہیں ہے۔ہم ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں وباء زیادہ مہلک نہیں ، لیکن ہم سب نے مل کر کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کی کوشش کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 884 علاقوں میں لاک ڈاؤن ہے۔ جب کہ 2لاکھ سے زیادہ آبادی متاثر ہے۔ دو لاکھ لوگوں کی مشکل ایک طرف جبکہ 20کروڑ عوام کی زندگی کی حفاظت کرنا زیادہ مقدم ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی بیماری پھیلی ہے، جس کے پیش نظر ٹیسٹنگ کے نظام کو بہتر کیا۔جب وائرس آیا اس وقت پاکستان میں 8لیبارٹریاں تھیں،اور 472ٹیسٹ کیے گئے تھے، آج ایک سو سے زیادہ لیبارٹریاں ہیں اور 22سے 23ہزار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ اسی طرح ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔آج ہسپتالوں میں دو گنا اضافہ ہوچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روس کا یوکرین پر سینکڑوں ڈرون طیاروں سے حملہ
-
نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی
-
ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر
-
حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
-
ملک کا طاقتور طبقہ پولیس کو کنٹرول کر رہا ہے، جسٹس اطہر من اللہ
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کا طیارہ گرنے کی وجہ بنی ، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
بیٹی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیں؟،صحافی کا سوال، جو اللہ بہتر سمجھے گا وہی ہوگا، مرحومہ حمیرا اصغر کے والد کا جواب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.