لاک ڈائون میں تاخیر سے زیادہ جانی نقصان ہوا،برطانوی مشیر

ْ کاش برطانیہ پہلے لاک ڈاؤن کر دیتا کیونکہ اس تاخیر کے باعث متعدد جانیں ضائع ہوئیں،بیان

پیر 8 جون 2020 14:29

لاک ڈائون میں تاخیر سے زیادہ جانی نقصان ہوا،برطانوی مشیر
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2020ء) برطانیہ میں کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کے مشیر اور سائنسدان پروفیسر جان ایڈمنڈز نے کہا ہے کہ کاش برطانیہ پہلے لاک ڈاؤن کر دیتا کیونکہ اس تاخیر کے باعث متعدد جانیں ضائع ہوئیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابقتاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت فیصلہ سازوں کے پاس جو اعداد و شمار موجود تھے ان کے مطابق فیصلہ کرنا انتہائی مشکل تھا۔ادھر سیکریٹری صحت میٹ ہینکاک نے کہاکہ حکومت نے صحیح وقت پر صحیح فیصلے کیے۔یہ بات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برطانیہ میں مزید 77 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو 24 مارچ کے بعد سے اموات کی سب سے کم یومیہ تعداد ہے۔