Live Updates

گوجرانوالہ، حکومت کورو نا سے متاثرہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے، چوہدری محمد صدیق

جمعہ 12 جون 2020 21:31

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2020ء) حکومت کورو نا سے متاثرہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے، لاک ڈان کے دوران پولیس فورس نے انتہائی فرض شناسی کا مظاہرہ کیا اور فرنٹ لائن پر فرائض سر انجام دیتے ہوئے حکومتی ایس او پیز کے نفاذ اور جرائم کے خاتمہ کیلئے پوری مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے سی پی او گوجرانوالہ گوہر مشتاق بھٹہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ کرونا کا شکار ہونے کے باوجود پولیس فورس کا مورال بلند ہے اور اس مرض کے خلاف تمام اداروں کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے شہریوں کی جان و مال کا بھی تحفظ کیا جا رہا ہے۔چوہدری صدیق مہر نے پولیس فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہری کورونا میں مبتلا افسران اور اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات