ْ مردان، تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ

پیر 15 جون 2020 13:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) ضلعی انتظامیہ اور یوتھ ویلنٹیئر ٹاسک فورس کے باہمی تعاون سے تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایاگیا جس میں پولیس جوانوں سمیت طلباء نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دیئے بعدازاں تنظیم کی کوارڈینٹرماہ نورخان نے تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں کے والدین کو خون کے عطیات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماہ نورخان نے کہاکہ خون کا عطیہ دینا بہت بڑے ثواب کا کام ہے اور ان ہی عطیات سے قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں تھیلی سیمیا کے بچے ہمارے اور بھی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ہمارے ہسپتالوں اور طبی اداروں کو خون کے عطیات کی اشد ضرورت ہے جس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اوران کی تنظیم نے قدم اٹھایا ۔انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ جاری رہے گا کیمپ کے آخر میں خون کے عطیات دینے والوں میں اسناد تقسیم کی گئیں ٹریفک انچار ج امجد خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :