عظمیٰ کاردار آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے جزباتی ہوں گئیں

مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہئیے،جس نے بھی یہ سب کام کیا ہے اللہ اسے بھی دیکھ رہا ہے اور مجھے بھی،وزیراعظم کے ساتھ میری وفاداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔عظمیٰ کاردار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 16 جون 2020 14:59

عظمیٰ کاردار آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے جزباتی ہوں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار آڈیو لیک کے بعد عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں،مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہیے۔صرف اللہ تعالی ہمارے ہاتھ سے قوم کی خدمت کروا دے۔اور ہم اس ملک میں کوئی تبدیلی لا سکیں جس کے لیے ہم اقتدار میں آئے ہیں اور جو ہمارے لیڈر نے سکھایا ہے۔

عمران خان کے ساتھ میری وفاداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔وزیراعظم کے ساتھ میری وفاداری پر سوال نہیں کرنا چاہیے۔جس نے بھی یہ سب کام کیا ہے اللہ اسے بھی دیکھ رہا ہے اور ہمیں بھی دیکھ رہا ہے۔ہمارے وزیراعظم نے 23 سال قربانیاں دی ہیں،لوگوں نے ان سالوں میں ان کے خلاف پروپیگنڈے کیے لیکن وہ ثابت قدم رہے اور ہمیں بھی یہی سکھایا۔

(جاری ہے)

۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عظمیٰ کاردار کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی تھی کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سفارش پر وزیراعظم عمران خان نے چار سے پانچ بندوں کو مختلف سٹینڈنگ کمیٹیز کا چیئرپرسن لگایا۔عظمیٰ کاردار نے لیکڈ کال میں فیاض الحسن چوہان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مہرتارڑ، فردوس عاشق اعوان کے خلاف بات کی تھی۔

مبینہ آڈیو میں عظمی کاردار کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا تھا کہ خاتون اول بشریٰ بی بیکے قبضے میں جن ہیں، جن سے وہ کام کروا دیتی ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے گھر پر انکو مکمل کنٹرول حاصل ہے اور ان کی اجازت کے بغیر کوئی بھی ابھی راستہ پار نہیں کر سکتا۔ عظمیٰ کاردار کی مبینہ ٹیلی فون کال میں انہیں پارٹی رہنماؤں کے خلاف بات کرتے ہوئے سنا گیا۔